اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے سیکٹر 104 حاجی پور گاؤں کے مہادیو مندر میں آر ایس ایس نے عیسائی مذہب اختیار کر چکے 25 افراد کو دوبارہ ہندو بنا دیا۔ آر ایس ایس اور آل انڈیا گرجر مہا سبھا نے اسے گھر واپسی قرار دیا ہے۔
اس گھر واپسی مہم میں آر ایس ایس کے مقامی رضاکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین موجود تھے۔ یہ سب ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی ہو گئے تھے لیکن انہیں دوبارہ ہندو مذہب میں داخل کرایا گیا۔
آج نوئیڈا کے حاجی پور گاؤں میں واقع مہادیو مندر میں آل انڈیا گرجر مہاسبھا کے قومی جنرل سکریٹری چودھری رامکیش چپرانہ نے دھرم واپسی پروگرام کا اہتمام کرکے 25 لوگ عیسائی افراد کو ہندو مذہب میں واپس داخل کرایا۔ اس دوران مندر میں ہون پوجا بھی کی گئی۔