اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Production Of 'Nira' Has Intensified In Gaya: گیا میں 'نیرا' کی پیداوار بڑھانے کی کارروائی تیز - گیا میں نیرا کی شروعات

نیرا کی پیداور کی شروعات شراب بندی قانون کے بعد سنہ 2017 سے شروع ہوئی تھی۔ خاص طور پر نیرا فروخت کرنے اور بنانے کے لیے ان لوگوں کو شامل کیا گیا تھا جو تاڑی اور شراب فروخت کیا کرتے تھے۔ شراب بندی کے ساتھ تاڑی پر بھی پابندی عائد ہونے سے پاسی سماج نے مخالفت کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نیرا بنانے اور اسکی تجارت کرنے پر زور دیا تھا۔ Production Of 'Nira' Has Intensified In Gaya

گیا میں 'نیرا' کی پیداوار بڑھانے کی کارروائی تیز
گیا میں 'نیرا' کی پیداوار بڑھانے کی کارروائی تیز

By

Published : Jan 18, 2022, 8:16 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں تاڑ اور کھجور سے نکلنے والی تاڑی کا "نیرا" بنانے کے قواعد پھر شروع کیے گئے ہیں اور یہاں تاڑی بیچنے والوں کو تربیت دی جائے گی۔ بہار حکومت نے شراب کے ساتھ ہی تاڑی پر بھی پابندی عائد کی ہے جس کے بعد اب نیرا کے ذریعے روزگار دینے کی پہل کی گئی ہے۔ Production Of 'Nira' Has Intensified In Gaya

گیا میں 'نیرا' کی پیداوار بڑھانے کی کارروائی تیز

گیا میں کورونا وبا کی وجہ سے نیرا بنانے اور اس کی تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم ایک بار پھر سے ضلع انتظامیہ نے نیرا بنانے والوں کی مدد کے لیے پیش قدمی کی ہے۔ اس کی مارکیٹنگ کی ذمہ داری جیویکا تنظیم کو سونپی گئی ہے۔ نیرا بنانے کے ساتھ تاڑ اور کھجور کے رس سے گڑ اور پیڑا بنانے کے ساتھ ہی دوسری مصنوعات تیار کی جائے گی۔

نیرا کی پیداور کی شروعات شراب بندی قانون کے بعد سنہ 2017 سے شروع ہوئی تھی۔ خاص طور پر نیرا فروخت کرنے اور بنانے کے لیے ان لوگوں کو شامل کیا گیا تھا جو تاڑی اور شراب فروخت کیا کرتے تھے۔ شراب بندی کے ساتھ تاڑی پر بھی پابندی عائد ہونے سے پاسی سماج نے مخالفت کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نیرا بنانے اور اسکی تجارت کرنے پر زور دیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ تیاگ راجن ایس ایم نے اسکی تیاری کے بارے میں پریزینٹیشن کا جائزہ لیا اور کہا کہ تاڑی اب جبکہ بہار میں بند ہے تو نیرا بنانے اور اس کی تجارت ایک بڑا ذریعہ معاش ثابت ہوسکتا ہے، اسکے لئے صرف مارکیٹنگ اور تربیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیرا سے آمدنی بڑھے گی اور ساتھ ہی تاڑی و شراب کا استعمال کرنے والوں کی عادت بھی چھوٹ جائے گی۔ اگر کوئی شراب یا تاڑی فروخت کرتا ہے تو پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے گی جس سے اسے جیل بی جانا پڑ سکتا ہے۔ املاک ضبط ہوگی جبکہ نیرا پینے والے اور اسکو فروخت کرنے والوں کو عزت اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Alcohol Ban In Bihar: بہار میں شراب بندی ناکام: انوج پرساد

انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں بیداری لانا ضروری ہے تاکہ لوگ اس کام سے اچھی طرح واقف ہوں۔ لوگوں کو اس نئے موقع سے جوڑنا ضروری ہے اور اس کے لیے تمام سب ڈیویژنل اور بلاک ترقیاتی افسر اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دی‍ں اور اس کام کو انجام دینے والوں کو جو بھی مشکلات پیش آئے انہیں فوری طور پر دور کرنے کی کوشش کریں۔


بہار کے نالندہ ضلع کے علاوہ مہاراشٹر اور تمل ناڈو سے ماسٹر ٹرینر بلائے جائیں گے جو نیرا بنانے والوں کو تربیت دیں گے۔ خواتین کا گروپ بنایا جائے گا اور نیرا کا ایک مقررہ ریٹ طے کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے تربیت، لپنی، آئس پیک وغیرہ دیے جائیں گے، ساتھ ہی تربیت کے بعد سرٹیفکیٹ اور لائسنس جاری کیے جائیں گے، نیرا میں کئی طرح کا ذائقہ بھی دیا جائے گا جس میں لیچی فلیور نیرا، مینگو فلیور نیرا تیار ہوں گے۔


گیا محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 14 لاکھ 33 ہزار تاڑ کے درخت، 3 لاکھ 53 کھجور کے درخت اور 2134 ناریل کے درخت ہیں۔ ان درختوں سے دس سے پندرہ لاکھ لیٹر نیرا بنایا جا سکتا ہے، نیرا سے کیک اور گڑ بنانے کا بھی کام کیا جائے گی۔ نیرا کا درجہ حرارت 06 ڈگری کے آس پاس ہونا چاہیے، نیرا کو برتن میں 105 سے 108 ڈگری تک ابالنے کے بعد جلدی سے دوسرے برتن میں ڈالنا پڑتا ہے۔

نیرا کی پیداوار سنہ2017- 2018 میں شروع ہوئی تھی لیکن محکمہ صحت نے نپاہ وائرس کو لیکر الرٹ جاری کردیا تھا۔ سال 2018-2019 میں اسکی پیداوار میں تیزی آئی تاہم 2020 میں کورونا نے اس کی رفتار روک دی اور پھر لاک ڈاون کی وجہ سے پوری طرح معاملہ بند ہوگیا۔ اب ایک بار پھر سے اسکی تیاری کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details