نئی دہلی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں حلوہ تقسیم کی تقریب مکمل ہونے کے ساتھ ہی اگلے مالی سال کے عام بجٹ کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر خزانہ پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھاگوٹ کشن راؤ کراد بھی موجود تھے۔ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر سال لاک ان کے عمل سے پہلے حلوے کی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ بجٹ کی تیاریوں سے وابستہ افسران اور ملازمین اب وزیر خزانہ لوک سبھا میں بجٹ پیش کئے جانے تک نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ کے تہہ خانے میں واقع پریس ایریا میں قیام کریں گے اور اس دوران ان کو خاندان سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عام بجٹ پیپر لیس ہوگا اور یکم فروری 2022 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ سے متعلق کل 14 دستاویزات تیار کئے جاتے ہیں اور یہ دستاویزات مرکزی بجٹ کے ویب پورٹل انڈیابجٹ ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان ایپ پر دستیاب ہو گا۔ بجٹ دستاویزات انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہوگااور ایپ پر دیکھاجا سکتاہے۔ یہ یونین بجٹ موبائل ایپ پر دستیاب ہوگا۔