اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طبی شعبہ کو مضبوطی فراہم کرنے میں نجی شعبہ تعاون کرے: مودی - ملک کے کونے کونے میں اس سے منسلک کام چل رہا ہے

مودی نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس۔ایمس کے ہریانہ میں ججھر کمپلکس میں نیشنل کینسرڈائگناسٹک سنٹر انفوسس فاؤنڈیشن وشرام سدن کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ اور سماجی تنظیموں نے ملک کی صحت خدمات کو مضبوط کرنے میں اپنا تعاون دیا ہے۔

طبی شعبہ کو مضبوطی فراہم کرنے میں نجی شعبہ تعاون کرے
طبی شعبہ کو مضبوطی فراہم کرنے میں نجی شعبہ تعاون کرے

By

Published : Oct 21, 2021, 9:14 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں صحت دیکھ بھال خدمت کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو کہاکہ نجی شعبہ کو اس میں کھلے دل سے تعاون کرنا چاہئے۔

مودی نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز۔ایمس کے ہریانہ میں ججھر کمپلکس میں نیشنل کینسرڈائگناسٹک سنٹر انفوسس فاؤنڈیشن وشرام سدن کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ نجی شعبہ اور سماجی تنظیموں نے ملک کی صحت خدمات کو مضبوط کرنے میں اپنا تعاون دیا ہے۔

آیوشمان بھارت۔ وزیراعظم جن آرویگیہ یوجنا اس کی بہترین مثال ہے۔ اس یوجنا کے تحت سوا دو کروڑ سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج ہوچکا ہے اور یہ علاج سرکاری کے ساتھ ہی پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ہوا۔

آیوشمان یوجنا سے جو ملک کے ہزاروں اسپتالوں سے جڑے ہیں، ان میں سے تقریباً دس ہزار نجی شعبہ کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کینسر کی تقریباً 400دواوں کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایک مضبوط صحت دیکھ بھال نظام تیار کرنے کی سمت میں تیزی سے گامزن ہے۔ گاؤں گاؤں تک پھیلے ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹر، ای سنجیونی کے ذریعہ ٹیلی میڈیسن کی سہولت، ہیلتھ سیکٹر میں ہیومن رسورسز ڈیولپمنٹ، نئے طبی اداروں کی تعمیر، ملک کے کونے کونے میں اس سے منسلک کام چل رہا ہے۔ یہ عزم یقیناً بہت بڑا ہے، لیکن اگر سماج اور حکوت کی مکمل طاقت لگے گی تو ہم اس ہدف کو بہت جلد حاصل کرسکیں گے۔

یو این ائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details