اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم آسمان اور زمین سب کچھ فروخت کر دیں گے: کانگریس - رندیپ سنگھ سرجے والا

کانگریس نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے 6 لاکھ کروڑ روپے کے نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) کے اعلان کے بعد کانگریس نے کہا کہ اگر بی جے پی ہے تو ملک کے اثاثے محفوظ نہیں ہیں۔

surjewala
ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا

By

Published : Aug 24, 2021, 8:48 AM IST

کانگریس نے سرکار کے نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف بڑھتے اقدام کو ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ جمع کرنے کا یہ طریقہ انتہائی نقصان دہ ہے اور قومی مفادات کو گہرا دھکا پہنچانے کے مترادف ہے۔

کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا ’’مودی حکومت کا نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف جانے کا فیصلہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ مودی حکومت جائیدادیں بیچ کر اپنے معاشی مفادات کو تو پورا کر سکتی ہے، لیکن نجکاری کی دوڑ قومی مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔

کانگریس کا ٹوئیٹ

اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ایک خبر کا تراشا بھی پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ’’ سرکاری املاک کو فروخت کرنے کے لیے مودی سرکار نے نیا پروگرام بنایا‘‘۔

پارٹی کے کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹویٹ کیا ’’ایک زمانے میں وہ ملک کی دولت بناتے تھے اور آج ملک بیچنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ مودی ہے تو یہی ممکن ہے، ملک کی 6،00،000 کروڑ کی جائیداد فروخت- سڑکیں، ریلیں، کانیں، ٹیلی کام، بجلی، گیس، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، اسٹیڈیم، یعنی مودی جی آسمان، زمین اور پاتال سب فروخت کر ڈالیں گے۔ اگر بی جے پی ہے تو ملک کی جائیداد نہیں بچ سکے گی۔

رندیپ سرجے والا کا ٹوئیٹ

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز 6 لاکھ کروڑ روپے کے نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) کا اعلان کیا۔ اس کے تحت مسافر ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنوں سے ہوائی اڈوں، سڑکوں اور اسٹیڈیموں کا مونیٹائزیشن شامل ہے۔ انفراسٹرکچر کے ان بنیادی شعبوں میں نجی کمپنیوں کو شامل کر کے وسائل کو متحرک کیا جائے گا اور اثاثے کی ترقی کی جائے گی۔

نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) بشمول چنئی، بھوپال، وارانسی اور وڈوڈرا کے تقریبا 25 ہوائی اڈوں، 40 ریلوے اسٹیشنوں، 15 ریلوے اسٹیڈیموں اور کئی ریلوے کالونیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کو نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے فروغ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details