اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Eid Mubarak 2022: وزیراعظم نے عید، اکشے ترتیہ پر پیشگی مبارکباد دی - عید مبارک 2022

وزیر اعظم نریندرمودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ عید کا تہوار آنے والا ہے۔ اکشے ترتیہ اور بھگوان پرشو رام کا یوم پیدائش بھی 3 مئی کو منایا جائے گا۔ کچھ دنوں بعد ویشاکھ بدھ پورنیما کا تہوار بھی آئے گا۔ یہ تمام تہوار تحمل، پاکیزگی، خیرات اور ہم آہنگی کے تہوار ہیں۔ آپ سب کو پیشگی نیک خواہشات۔ Prime Minister Congratulated Eid in Advance

وزیراعظم
وزیراعظم

By

Published : Apr 24, 2022, 2:05 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو عید، اکشے ترتیہ اور بھگوان پرشورام جینتی کے موقع پر پیشگی مبارکباد دی۔ Prime Minister Congratulated Eid in Advance. مسٹر مودی نے آج اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ عید کا تہوار آنے والا ہے۔ اکشے ترتیہ اور بھگوان پرشو رام کا یوم پیدائش بھی 3 مئی کو منایا جائے گا۔ کچھ دنوں بعد ویشاکھ بدھ پورنیما کا تہوار بھی آئے گا۔ یہ تمام تہوار تحمل، پاکیزگی، خیرات اور ہم آہنگی کے تہوار ہیں۔آپ سب کو پیشگی نیک خواہشات۔

انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بڑے جوش و خروش اور ہم آہنگی کے ساتھ منائے جائیں۔ اس سب کے درمیان آپ کو کورونا سے بھی چوکنا رہنا ہوگا۔ ماسک پہننا، وقفے وقفے سے ہاتھ دھونا، جو بھی احتیاطی تدابیر ہیں، ان پر عمل کرتے رہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details