اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پریس کونسل نے محبوبہ مفتی کی شکایت پر ایک ٹیم کی تشکیل دی

پریس کونسل نے کہا کہ یہ کمیٹی شکایت کے مدنظر انتظامیہ اور متاثرہ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور ان رپورٹس کو کونسل کو بہت جلد پیش کرے گی۔

پریس کونسل نے محبوبہ مفتی کی شکایت پر ایک ٹیم کی تشکیل دی
پریس کونسل نے محبوبہ مفتی کی شکایت پر ایک ٹیم کی تشکیل دی

By

Published : Sep 30, 2021, 7:29 AM IST

جموں و کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ہورہی زیادتی کی شکایت کے بعد پریس کونسل آف انڈیا نے تین رکنی ٹیم کو تشکیل دی ہے۔ پریس کونسل نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بیان پر غور و خوض کرنے کے بعد ٹیم کی تشکیل دی ہے۔

دینک بھاسکر کے ایڈیٹر پرکاش دوبے، نیو انڈین ایکسپریس کے صحافی گربیر سنگھ اور جان مورچہ کے ایڈیٹر سمن گپتا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم جموں کشمیر کا دورہ کرے گی، جو محبوبہ مفتی کے ذریعہ دائر کی گئی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافیوں کے حالات کا جائزہ لے گی۔

پریس کونسل نے محبوبہ مفتی کی شکایت پر ایک ٹیم کی تشکیل دی


پریس کونسل نے کہا کہ یہ کمیٹی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ اور متاثرہ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور ان رپورٹ کو کونسل کو بہت جلد پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:۔بی جے پی نے ملک کے سبھی اداروں کو یرغمال بنالیا ہے: محبوبہ مفتی


اس سلسلے میں پریس کونسل انڈیا نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس تین رکنی ٹیم کے ساتھ تعاون کرکے انہیں حالات کا جائزہ لینے کے دوران امداد فراہم کرے۔


واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پریس کونسل آف انڈیا اور ایڈیٹرس گلڈ کو لکھا تھا کہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details