اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیگاسس جاسوسی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت خوف زدہ ہے : طارق انور - the central government is scared

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے آج کہاکہ پیگاسس جاسوسی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ڈری ہوئی ہے اور وہ کسی بھی سطح پرجاکر اقتدار کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے ۔

پیگاسس جاسوسی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت خوف زدہ ہے : طارق انور
پیگاسس جاسوسی معاملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت خوف زدہ ہے : طارق انور

By

Published : Aug 4, 2021, 10:39 PM IST

طارق انور نے بدھ کو راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ” بھارتیہ لوک تنتر کی جولنت چونوتیاں“ پر منعقدہ مذاکرے میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اسرائیلی پیگاسس کے توسط سے ملک کے اہم لوگوں کی جاسوسی کر کے مودی حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خوف زدہ ہے اور کسی بھی طرح اقتدار کو کنٹرول کرنے کیلئے سب سے نچلی سطح تک گرچکی ہے ۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ آج ملک بہت ہی نازک دور سے گذر رہاہے۔

ملک کے آئینی ادارے ختم ہورہے ہیں سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے اور ڈرانے کیلئے حکومت کے ذریعہ پریشان کیاجارہاہے۔

میڈیاکو بھی سچ بتانے سے ورکا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لوگوں کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔ جس کو موجودہ حکومت کمزور کرنے پرآمادہ ہے ۔

جاری۔۔ یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details