لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج اعلان کیا کہ اب آؤٹ سٹینڈنگ پارلیمینٹیرین ایوارڈ تقریب لوک کی مدت کار میں دو بار منعقد کی جائے گی اور اس سال 2018 ، 2019 اور 2020 کے لئے یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔
برلا نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہندوستانی پارلیمانی گروپ کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا میں لیڈر پیوش گوئل نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سو سے زائد موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
گروپ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ بین الاقومی سطح پر جمہوری ممالک کے ساتھ خیالات کے تبادلے میں ہندوستانی پارلیمانی گروپ کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمانی گروپ نے مختلف ممالک کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا ہے اور ملک کے جمہوری اقدار کو دنیا کے ساتھ اشتراک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جمہوری اداروں کو زیادہ با اختیار ، مضبوط اور شفاف بنانے میں ہندوستانی پارلیمانی گروپ کا اہم کردا ررہا ہے۔
گروپ کے ممبروں کے وسیع تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمانی گروپ ہم عصر سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور دیگر موضوعات پر اپنے خیالات کا اشتراک کرتا ہے ، جس کا فائدہ ملک کے عام لوگوں کو ملا ہے ۔ گروپ کے زیر اہتمام آؤٹ سٹینڈنگ پارلیمینٹیرین ایوارڈ کے بارے میں اسپیکر نے بتایا کہ یہ ایوارڈ اب سے ایک لوک سبھا کی مدت کار کے دوران دو بار منعقد ہوگا۔