اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا کو روکنےکا واحد راستہ ٹیکہ کاری ہے'

راہل گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ٹیکہ کاری ہی وبا کو کنٹرول کرنے کا واحد راستہ ہے، لیکن مرکزی حکومت کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔

'کورونا کو روکنےکا واحد راستہ ٹیکہ کاری ہے'
'کورونا کو روکنےکا واحد راستہ ٹیکہ کاری ہے'

By

Published : May 25, 2021, 5:26 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاکہ کورونا وبا کو ٹیکہ کاری سے ہی شکست دی جاسکتی ہے اور مرکزی حکومت کو صرف اسی سمت میں کام کرنا چاہئے۔

راہل گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ ٹیکہ کاری ہی وبا کو کنٹرول کا واحد راستہ ہے، لیکن مرکزی حکومت کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہاکہ ویکسین کی خرید اری مرکز کرے اور تقسیم ریاست۔ اسی وقت ہر گاوں تک ویکسین کی حفاظت پہنچ سکتی ہے۔ یہ سیدھی بات مرکزی حکومت کو سمجھ میں کیوں نہیں آتی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’مجھے لاشوں کی تصاویر شیئر کرنا اچھا نہیں لگتا۔ ملک اور دنیا یہ تصاویر دیکھ کر رنجیدہ ہے، لیکن جنہوں نے مجبوری میں اپنے پیاروں کی لاشیں گنگا کے کنارے چھوڑ دیں، ان کا درد بھی سمجھنا ہوگا۔ غلطی ان کی نہیں، اس کی ذمہ داری سب کی نہیں صرف مرکزی حکومت کی ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details