ضلع سپتال کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ضلع ناسک میں اس وقت کورونا وائرس کے 38 ہزار 467 مریض زیر علاج ہیں اور اب تک 2 ہزار 935 مریض فوت ہو چکے ہیں۔ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شفایابی کی شرح 84.30 فیصد ہے۔
ناسک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز - corona virus
مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 770 ہوگئی، جن میں سے 2 لاکھ 22 ہزار 378 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ناسک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی کیسس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر آکسیجن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔