نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کی یومیہ شرح میں کمی اور صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافے کے پیش نظر فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر 99879 پر آ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 209.67 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔Corona Virus Update
وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے مزید 34 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 332 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 99879 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.23 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 11539 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 39 ہزار 429 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 307680 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.24 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز 1961بڑھ کر 16052 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں، ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17875 ہو گئی ہے۔