جموں //جموں میں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہو رہی ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے وابستہ کارکن آہستہ آہستہ بی جے پی کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہیں ۔
جموں و کشمیر میں آئندہ وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا :رینہ - ای ٹی وی بھارت کی خبر
بی جے پی سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کی جیت پراسٹیٹس اپ لوڈ کرنے والا ملازم معطل
انہوں نے کہاکہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے ’سب کا ساتھ اور سب کا وکاس ‘کے بینر تلے ہر گزرتے روز ترقی کر رہی ہے ۔بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے طورپر سامنے آئے گی ۔ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ہوئی جیت کے بعد خوشیاں منانے والوں کے سلسلہ میں پوچھے کے ایک سوال پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کسی بھی ملک دشمن عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔