وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کورونا سے متعلق 23 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء کے خلاف ملک کی لڑائی کو نئی طاقت ملے گی۔ مودی نے جمعرات کے روز کابینہ کی میٹنگ کے بعد ٹویٹ کر کے کہا ’’ کورونا کے خلاف لڑائی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے 23 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ایک نئے پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اس کے تحت ملک کے سبھی اضلاع میں پیڈیاٹرک کیئر یونٹوں سے لے کر آئی سی یو بیڈ ، آکسیجن اسٹوریج ، ایمبولینس اور ادویات جیسی ضروری انتظامات کئے جائیں گے‘‘۔
نئے پیکیج سے کورونا کے خلاف لڑائی میں نئی مضبوطی آئے گی: مودی - oxygen storage
مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'کورونا کے خلاف لڑائی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے 23 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ایک نئے پیکیج کی منظوری دی گئی۔'
مودی
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے پرانہوں نے کہا ’’آج کابینہ کے اجلاس میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ منڈیوں کو بااختیار بنانے کے لئے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے استعمال کے ساتھ ساتھ قرضوں پرسود میں ریاعت کا التزام کیا گیا ہے۔
یو این آئی