اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں 88 دنوں بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 53،256 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،99،35،221 ہوگئی ہے۔

ملک میں 88 دنوں بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز
ملک میں 88 دنوں بعد کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز

By

Published : Jun 21, 2021, 2:39 PM IST

ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس کے 53،256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ 88 دنوں میں سب سے کم ہے۔

دریں اثنا اتوار کو 30 لاکھ 39 ہزار 996 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 28 کروڑ 36 ہزار 898 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 53،256 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،99،35،221 ہوگئی ہے۔

اس دوران 78 ہزار 190 مریضوں کی شفایابی سے اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار 199 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 26 ہزار 356 گھٹ کر سات لاکھ دو ہزار 887 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 1422 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 88 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details