دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں گوکل پوری کی ٹائر مارکٹ کو فسادیوں نے آگ کے حوالے کردیا تھا اس دوران ٹائر مارکٹ کی 6 درجن سے زائد دکانیں جل کر خاک ہوگئی تھی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی فسادات کے دو برس مکمل ہونے پر اس مارکیٹ کا جائزہ لیا اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے افراد سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو برس ان کے لیے اب تک کے بدترین سال تھے ان دو برسوں میں ان کی حالت مزید ابتر ہوتی چلی گئی۔ ETV Bharat Exclusive Interview with Riot Victims
گوکل پوری ٹائر مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری حاجی رمز الدین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 فروری کی رات ہم کبھی نہیں بھول سکتے اس رات پوری ٹائر مارکیٹ کو آگ لگایا گیا اور یہ آگ تین دن تک جاری رہی اس دوران دکانوں میں رکھا سامان بھی لوٹ لیا گیا۔