اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جے پور: یوم عاشورہ کے موقع پر کربلا درگاہ کو سیل کیا گیا - پولیس کے جوان تعینات

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڑھ موڑ علاقے میں واقع قبلہ کی درگاہ کو آج یوم عاشورہ کے موقع پر پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے، بیریکیٹس لگا کر راستوں کو بند کردیا گیا ہے، کثیر تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کردیئے گئے ہیں۔

Karbala news
Karbala news

By

Published : Aug 20, 2021, 1:01 PM IST

جے پور کے رام گڑھ موڑ علاقے میں پولیس کی گاڑیاں گشت کرتے ہوئی نظر آ رہی ہیں، محکمہ پولیس کے تمام اعلیٰ افسران علاقے میں پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Karbala news

محکمہ پولیس کے تمام اعلیٰ افسران نے مقامی باشندوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ پولیس آپ کے ساتھ ہے اور ہر طرح کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

جے پور کے ایس پی پریس دیشمکھ نے بتایا کہ حکومتی گائیڈلائن کے سبب کربلا درگاہ کو بند کردیا گیا ہے، سیکورٹی انتظامات کے مدنظر کثیر تعداد میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔بارہمولہ میں عاشورہ پر جلوس کا اہتمام

انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں نے مختلف تھانوں میں تعزیہ کمیٹی کے ساتھ میٹینگ کی۔ ان نشستوں میں ہم کو ان تعزیہ داروں کی جانب سے یہ بھروسہ دلایا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ہم کسی طرح سے کوئی بھی جلوس نہیں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کروں گا کہ کورونا وبا کے قہر کی وجہ سے لوگ اپنے رہائش گاہ پر ہی عبادت کا اہتمام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details