اسرائیلی فوج نے جمعہ کو واضح کیا کہ اس کی فوج غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوئی تھی جیسا کہ اس نے پہلے کہا گیا تھا۔ انہوں نے اسے 'اندرونی مواصلات' کا مسئلہ قرار دیا۔
آدھی رات کے فوراً بعد ہی اسرائیلی فوج نے میڈیا کو ایک پیغام بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے فوجی غزہ کی پٹی میں داخل ہو گئی ہیں اور اس بات کی تصدیق فوج کے ترجمان نے خبر رسا ادارے اے ایف پی کو بھی کر دی تھی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان جان کونریکس نے آپریشن کے پیمانے میں اضافے کی تصدیق کردی تھی۔
تاہم آج اسرائیلی فوج نے واضح کیا کہ اس کی فوج غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوئی ہے جیسا کہ اس سے پہلے کہا گیا تھا، بلکہ اندرونی مواصلات میں کوتاہی کی وجہ سے یہ الجھن پیدا ہوئی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ "غزہ کی پٹی میں" حملہ کر رہا ہے لیکن زمین پر اس کی فوج موجود نہیں ہیں۔