اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Indigo Plane Skidded Off: انڈیگو طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا - انڈیگو کی ایک پرواز جمعرات کو منسوخ

ایئر لائن نے کہا کہ رن وے پر ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے پہیے ٹریک سے ہٹ گئے اور رن وے کے قریب میدان کی مٹی میں دھنس گئے۔ Indigo Plane Skidded Off

انڈیگو طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا
انڈیگو طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا

By

Published : Jul 29, 2022, 2:13 PM IST

آسام کے جورہاٹ سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز جمعرات کو اس وقت منسوخ کر دی گئی جب طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور اس کے دو پہیے رن وے سے پھسل کر مٹی میں پھنس گئے۔آسام کے جورہاٹ سے کولکتہ کے لیےجمعرات کو انڈیگو کے ایک طیارہ کے رن وے سے پھسلنے کی وجہ سے فلائٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ایئر لائن نے کہا کہ رن وے پر ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے پہیے ٹرمک سے ہٹ گئے اور رن وے کے قریب میدان کی مٹی میں دھنس گئے۔ Indigo Plane Skidded Off

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکار کے مطابق جورہاٹ-کولکتہ کے لئے پرواز بھرنے والی انڈیگو طیارہ 6 ای 757 کو 'تکنیکی خرابی' کی وجہ سے جورہاٹ میں کئی گھنٹوں تک روکے جانے کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details