صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی بحریہ ایک قابل بھروسہ اور مربوط فورس کے طور پر ابھری ہے جو جنگ کی کسی بھی صورت حال کے لئے تیار ہے اور بحر ہند کے علاقے میں اس کی ایک اہم سیکورٹی شراکت دار ہے. مسٹر کووند نے آئی این ایس والسورا کو باوقار پریسیڈینٹ کلر پیش کیا۔ پریسیڈنٹ کلر ایک فوجی یونٹ کو امن اور جنگ دونوں میں قوم کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ President Kovind Presents President's Colour to INS Valsura for its Yeoman Service to Nation
انہوں نے کہا کہ "یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس نے عزم کے ساتھ ہمارے وسیع بحری مفادات کا دفاع کرنے کے لیے مسلسل ترقی کی ہے۔"پریڈ کے دوران 'مارکس آفیسر' لیفٹیننٹ ارون سنگھ سمبیال نے یونٹ کی جانب سے پریسیڈنٹ کلر حاصل کیا۔ یونٹ کے 150 جوانوں نے سپریم کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی این ایس والسورا کے 800 سے زیادہ افسران اور جوانوں نے اپنے نیول بینڈ کی دھن پر مارچ کیا۔