جموں: ڈی جی پی (جیل) ہیمنت لوہیا کی موت کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک گھریلو ملازم یاسر احمد ساکنہ رامبن کلیدی ملزم ہے۔ جائے وقوعہ سے جمع کی گئی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مشتبہ ملزم کو اس جرم کو انجام دینے کے بعد بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ اس گھر میں تقریباً چھ ماہ سے کام کر رہا تھا، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ وہ اپنے رویے میں کافی جارحانہ تھا اور ذرائع کے مطابق ذہنی دباؤ کا شکار بھی تھا۔The house servant is the main accused in Hemant Lohia's death case
وہیں جموں و کشمیر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایچ کے لوہیا کچھ دنوں سے اپنے دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔ رات کا کھانا کھا کر وہ واپس اپنے کمرے میں ارام کرنے چلے گئے۔ اس دوران گھریلو ملازم ان کی مدد کرنے کے بہانے کمرے کے داخل ہوا۔ اس کے بعد ملازم نے اندر سے دروازہ بند کردیا اور ان پر تیز دھار ہتھیار سے کئی حملے کئے، جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔