اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نڈا کے قافلے پر حملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس حملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

the home minister condemned the attack on jp nadda
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

By

Published : Dec 10, 2020, 10:59 PM IST

امت شاہ نے جمعرات کو ٹویٹ کیا اور کہا کہ "آج بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مرکزی حکومت اس حملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے، بنگال حکومت کو اس اسپانسر تشدد کے لیے ریاست کے امن پسند لوگوں کو جواب دینا ہوگا۔‘‘

امت شاہ کا ٹوئیٹ

انہوں نے کہا کہ "ترنمول کی حکومت کے دوران بنگال ظلم، انارکی اور تاریکی کے دور میں جاچکا ہے۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اسے انتہائی سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ "مغربی بنگال میں قیام کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کے بعد میں نے ان سے فون پر بات کرکے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کی، یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال میں گرتی امن و امان کا عکاس ہے، جمہوریت میں اس طرح سے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانا بہت تشویشناک ہے، بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر حملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئے اور اس واقعہ کی ذمہ داری طے کی جانی چاہئے۔‘‘

راجناتھ سنگھ کا ٹوئیٹ

واضح رہے کہ جے پی نڈا مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں اور آج جب وہ ڈائمنڈ ہاربر جارہے تھے تو ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details