اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Demand for survey of RSS offices in Bihar بہار میں آر ایس ایس کے دفاتر کے سروے کا مطالبہ - بہار میں آر ایس ایس کے دفاتر

بہار کے متنازعہ بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کے ریاست میں مدارس کے سروے کے مطالبے کے بعد ہندوستانی عوام مورچہ نے بہار میں آر ایس ایس کے دفاتر کے سروے کا مطالبہ کیا۔ HAM has demanded a survey of RSS offices

ہندوستانی عوام مورچہ نے بہار میں آر ایس ایس کے دفاتر کے سروے کا مطالبہ کیا
ہندوستانی عوام مورچہ نے بہار میں آر ایس ایس کے دفاتر کے سروے کا مطالبہ کیا

By

Published : Sep 4, 2022, 11:19 AM IST

ہندوستانی عوام مورچہ نے بہار میں آر ایس ایس کے دفاتر کے سروے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیم ریاست میں فسادات بھڑکانے کے لیے دھماکے کر سکتی ہے۔ ایچ اے ایم کے ترجمان دانش رضوان نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس بہار حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نتیش کمار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سروے کا حکم دیں اور بہار میں آر ایس ایس کے تمام دفاتر کی تحقیقات کریں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آر ایس ایس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ریاست میں دھماکہ کر سکتا ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتا ہے، "Hindustani Awam Morcha demands surveys of RSS offices

ایچ اے ایم کا یہ بیان مرکزی وزیر اور بہار کے متنازعہ بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کے ریاست میں مدارس کے سروے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے کرایا جانا چاہیے کیونکہ یہ اتر پردیش حکومت کر رہی ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ بہار میں مدارس کا سروے ضروری ہے، خاص طور پر سیمانچل جیسے سرحدی علاقوں میں، جو بنگال، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد کا اشتراک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’بہار کی سرحد نیپال، بنگلہ دیش اور بنگال کے ساتھ ملتی ہے اور ریاستی حکومت کو ان تمام علاقوں میں مدارس اور مساجد کا سروے کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ "مدارس اور مساجد میں کون کون رہ رہے ہیں؟ ان کی سرگرمیاں کیا ہیں اور کیا ان کی سرگرمیاں ملک کے خلاف ہیں؟ اس کا سروے کیا جانا چاہیے"۔

مزید پڑھیں:۔Threat To Blow UP 6 RSS Offices: آر ایس ایس کے چھ دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

واضح رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک سابق کارکن یشونت شندے نے مہاراشٹر کے ناندیڑ کی عدالت میں داخل کردہ ایک حلف نامہ میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے 2004 کے لوک سبھا انتخابات سے ایک سال قبل بم بنانے کے کیمپ میں حصہ لیا تھا اور یہ کہ آر ایس ایس سے جڑی تنظیمیں ملک بھر میں کئی بم دھماکوں کی ذمہ دار تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details