اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گرجر لیڈر نے بی جے پی رہنماؤں کو غدار قرار دیا - BSP leader Bijender Singh Bhati

اتر پردیش کے نوئیڈا کے دادری میں میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد بھی تنازعہ برقرار ہے۔ گرجروں نے آج پنچایت کا اہتمام کیا ۔

The Gurjar leader called the BJP leaders traitors
گرجر لیڈر نے بی جے پی رہنماؤں کو غدار قرار دیا

By

Published : Sep 27, 2021, 10:07 AM IST

نوئیڈا: گوتم بدھ نگر پولیس کی سختی کی وجہ سے یہ پنچایت میہر بھوج ڈگری کالج دادری میں منعقد نہیں ہو سکی لیکن یہ چتھیرا گاؤں میں کی گئی۔ گوتم بدھ نگر ضلع پنچایت کے سابق صدر اور اس وقت پنچایت میں بی ایس پی لیڈر بیجیندر سنگھ بھاٹی نے بی جے پی رہنماؤں کی بکھیا ادھیڑ دی۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کو غدار کہا، یہاں تک کہ خواجہ سرا تک بول ڈالا۔

ویڈیو

گرجر پنچایت میں لوگ شدید غصہ اور اشتعال میں تھے۔ دادری میں منعقدہ گورجر مہا پنچایت میں بی جے پی کے مقامی لیڈروں اور پارٹی کے خلاف بہت زیادہ نعرے بازی کی گئی۔ اس دوران سابق ڈسٹرکٹ پنچایت صدر بیجیندر سنگھ بھاٹی نے ان لیڈروں کو دادری کا خواجہ سرا کہا، جس کے بعد سے دادری میں تنازعہ بڑھ گیا ہے۔

بیجندر سنگھ بھاٹی نے کہا ، "آج دادری میں گرجر سماج کو میٹنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ یہ پولیس انتظامیہ کا قصور نہیں ہے۔ یہ صرف گرجر سماج کے اندر بیٹھے غداروں کا قصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا میں عمران پرتاب گڑھی کا شاندار استقبال

بھیڑ کو دیکھ کر بیجندر سنگھ بھاٹی نے بی جے پی رہنماؤں پر دادری واقعہ کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے نام لئے بغیر کہا "اگر آپ کو سیاست کا شوق ہے تو کریں لیکن گورجر برادری کا احترام اور وقار کون رکھے گا۔ اس وقت دادری میں خواجہ سراؤں کی ایک فوج جمع ہو گئی ہے۔ انہوں نے گرجر برادری کا منہ کالا کر دیا ہے۔ اس کا انتقام ہم لے کر رہیں گے۔ ہم ان کا وہ حشر کریں گے کہ وہ سڑکوں پر نکلنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے دادری میں سمراٹ میہر بھوج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی۔ مجسمے میں شہنشاہ مہیر بھوج کے نام کے ساتھ گرجر کا لفظ شامل نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے گرجر سماج غصہ میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details