اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: بچوں میں رولر اسکیٹنگ کا بڑھتا رجحان - مالیگاؤں کی اہم خبر

رولر اسکیٹنگ کا کھیل مقبول نہ ہونے کے باعث مالیگاؤں میں اس کا کوئی ٹریک موجود نہیں ہے۔ لیکن کھلاڑی اسکیٹنگ سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور اس کھیل میں مکمل عبور حاصل کرنے کے لیے باسکٹ بال کورٹ اور اکثر سڑکوں پر ٹریننگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مالیگاؤں: بچوں میں رولر اسکیٹنگ کا بڑھتا رجحان
مالیگاؤں: بچوں میں رولر اسکیٹنگ کا بڑھتا رجحان

By

Published : Oct 31, 2021, 5:18 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں رولر اسکیٹنگ کا کھیل زیادہ مشہور تو نہیں ہے لیکن مالیگاؤں کے بچے اس خطرناک کھیل میں اپنے شوق کی بنا پر شہر کا نام روشن کرنے کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

بچوں میں رولر اسکیٹنگ کا بڑھتا رجحان

رولر اسکیٹنگ کا کھیل مقبول نہ ہونے کے باعث مالیگاؤں میں اس کا کوئی ٹریک موجود نہیں ہے۔ لیکن کھلاڑی اسکیٹنگ سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور اس کھیل میں مکمل عبور حاصل کرنے کے لیے باسکٹ بال کورٹ اور اکثر سڑکوں پر پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہر مالیگاؤں کے مہاڈہ پلاٹ علاقے میں روز شام کے اوقات چند بچوں کا ایک گروپ سڑکوں پر رولر اسکیٹنگ کی ٹریننگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس تعلق سے اسکیٹنگ کے ایک ننھے کھلاڑی سمیر انجم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں رولر اسکیٹنگ کا بچپن سے ہی شوق تھا وہ اسکول میں دوسرے بچوں کو اسکیٹنگ کرتے دیکھا کرتے تھے'۔

سمیر انجم نے کہا کہ 'اس کھیل کو خطرناک قرار دےکر ان کے والد نے اس سے دور رہنے کی صلاح دی۔ لیکن بعد میں اس کھیل کی مقبولیت کو سمجھنے کے بعد ان کے والد نے انہیں اسکیٹنگ شوز خریدار کردیا۔پھر وہ دھیرے دھیرے مرحلہ وار اسکیٹنگ سیکھنے لگے۔

سمیر انجم اب اس کھیل میں اتنے ماہر ہوچکے ہیں کہ وہ مختلف قسم کے اسسٹنٹ کرتے ہوئے اسکیٹنگ چلاتے ہیں۔ سمیر انجم کے ساتھ اسکیٹنگ کرنے والے دوسرے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 'مالیگاؤں میں اس کھیل کی مخصوص اکیڈمی نہیں ہے اور کوئی اکیڈمی ہے بھی تو وہ کیمپ علاقے میں ہے جس کی فیس بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہ گروپ کی شکل میں اسکیٹنگ کی پریکٹس مہاڈہ پلاٹ علاقے میں ہی کرتے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ اس علاقے کی سڑکیں شہر کے دوسرے علاقوں سے کچھ حد تک ٹھیک ہے اور اکثر اس علاقے میں ٹریفک نہ کے برابر ہوتی ہے۔جس سے انہیں پریکٹس کے دوران کسی قسم کی کوئی دشواریوں نہیں ہوتی۔ لیکن مقامی انتظامیہ سے ان کے مطالبات یہی ہیں کہ اسکیٹنگ کے لیے قومی سطح کے کورٹ اور سہولیات فراہم کی جائے، تاکہ اسکیٹنگ میں بھی مالیگاؤں کا نام روشن کیا جاسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details