اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت کسانوں کو فائدے پہنچارہی ہے: سوریہ پرتاپ شاہی

وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ جو کسان احتجاج کررہے ہیں وہ دراصل میں کسان نہیں ہیں، حقیقی کسان کھیتوں میں کام کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اترپردیش میں زیادہ فصلیں پیدا ہورہی ہیں۔

حکومت کسانوں کو فائدے پہنچا رہی ہے:سوریہ پرتاپ شاہی
حکومت کسانوں کو فائدے پہنچا رہی ہے:سوریہ پرتاپ شاہی

By

Published : Sep 20, 2021, 6:35 PM IST

وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے سہارنپور کے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے کسانوں کے متعلق چلائی جانے والی اسکیموں اور کسانوں کو دیے جانے والے فوائد کے بارے میں معلومات دی۔

حکومت کسانوں کو فائدے پہنچا رہی ہے:سوریہ پرتاپ شاہی
انہوں نے کہ جو کسان احتجاج کررہے ہیں وہ دراصل کسان نہیں ہیں، حقیقی کسان کھیتوں میں کام کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اترپردیش میں زیادہ فصلیں پیدا ہورہی ہیں۔

جس کی وجہ سے حکومت ان کسانوں کو مراعات دے رہی ہے۔ یہ بھی فائدہ اٹھارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج اتر پردیش دیگر حکومتوں کے مقابلے میں ہر فصل کی پیداوار میں سب سے آگے ہے۔

سوریا پرتاپ شاہی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں اترپردیش میں زیادہ سے زیادہ گنے کی خریداری کی گئی۔

مزید پڑھیں:اتر پردیش کو گڈ گورننس ریاست کہلانے کا حق نہیں: سچن چودھری

جس میں حکومت نے 1208 کروڑ کی لاگت سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کا کام بھی کیا ہے اور کسانوں کے لیے مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سے بہتر کوئی حکومت نہیں ہو سکتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details