کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے جلیان والا باغ میں بربریت دکھائی، وہ شہداء کی توہین ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ آج ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے کہا ’’جلیان والا باغ کے شہداء کی ایسی توہین وہی کرسکتا ہے جو شہادت کا مطلب نہیں جانتا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ میں ایک شہید کا بیٹا ہوں۔ میں کسی قیمت پر شہیدوں کی توہین برداشت نہیں کروں گا۔ ہم اس بربریت کے خلاف ہیں‘‘۔
اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ ’’جلیان والا باغ کی توہین: سوشل میڈیا پر جلیان والا باغ کو جدید بنانے کے سلسلے میں لوگوں کا غصہ بھڑکا‘‘۔