اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار کے 151 پنچایتوں میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم - The first phase of voting in 151 panchayats of Bihar has ended

بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پنچایت انتخاب کے پہلے مرحلہ کے لئے آج دس اضلاع کے بارہ بلاکوں کی 151 گرام پنچایتوں میں کچھ معمولی واقعات کو چھوڑ کر جہاں ووٹنگ کا عمل پر امن رہا وہیں مختلف عہدوں کے لئے میدان میں اترے امیدواروں کی سیاسی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں قید ہوگئی ۔

بہار کے 151 پنچایتوں میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم
بہار کے 151 پنچایتوں میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم

By

Published : Sep 24, 2021, 10:53 PM IST

ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اورخوف سے پاک ووٹنگ کو یقینی بنانے کے مقصد سے سبھی ووٹنگ والے علاقوں میں حفاظت کے چاق و چوبند انتظامات کئے گئے اس مرحلہ میں 10 اضلاع کے داوتھ ، سنجھولی ، کدرا ، بیلا گنج ، خضر سرائے ، گوند پور ، اورنگ آباد ، کاکو ، بھون بھدر بنسی ، سوریہ پور ، تارا پور ، سکندر پور اور دھوریا بلاک شامل ہیں۔ ایک دو واقعات کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن اختتام پذیر ہوا ۔ ۔ اور کہیں سے بھی اب تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیںہے ۔ کل گیارہ لاکھ 48 ہزار 44 رائے دہندوں وں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔

نوادہ ضلع کے نکسل متاثرہ گوند پور تھانہ علاقہ کے مادھو پور پنچایت کے مکھیا امیدوار پرنس کمار کو اپنے حق میں زبردستی ووٹروں کو کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ امیدوار بوتھ نمبر 82 اور 83 پر ووٹروں کو اپنے حق میں کر رہے تھے تبھی پولیس نے یہ کاروائی کی۔

اسی طرح اورنگ آباد ضلع کے نوگڑھ پنچایت کے بسینی گاﺅں میں ایک مکھیا امیدور کے شوہر کے ذریعہ گولی باری کی گئی ۔ جس کے بعد مقامی باشندوںنے مخالفت کرتے ہوئے ووٹنگ مرکز کو گھیر لیا ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کر رہی ہے ۔ اسی ضلع کے ابراہیم پور پنچایت کے انتھو گاﺅں کے ووٹنگ مرکز نمبر۔48,89 اور 50 کے نزدیک دو امیدواروں کے حامیوں کے مابین معمولی جھڑپ ہوئی ۔ پولیس کے آتے ہی تمام حامی فرار ہوگئے۔

پہلے مرحلہ میں گرام پنچایت مکھیا کی 151 ، گرام پنچایت رکن کی 2056 ، گرام کچہری پنچ کی 2056 ، گرام کچہری سرپنچ کی 151 ، پنچایت سمیتی رکن کی 209 اور ضلع پریشد رکن کی 24 سیٹوں پر انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ اس مرحلہ میں15328 امیدوروں نے مختلف عہدوں کیلئے پرچہ داخل کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:بہار پنچایت انتخابات: مسلم ووٹرز بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں

ان میں سے 585 عہدوں پر امیدوروں کا بلا مقابلہ انتخاب ہوگیا ہے جبکہ 72 عہدوں پر کسی امیدوار نے پرچہ داخل نہیںکیا ہے ۔ رائے شماری 26 اور 27 ستمبر کو صبح 8 بجے سے ہوگی ۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

news

ABOUT THE AUTHOR

...view details