اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Muslim Youth Detained In Hyderabad زیر حراست نوجوانوں کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت اور اویسی سے مدد کی اپیل کی - حیدرآباد میں 20 نوجوان گرفتار

حیدرآباد پولیس نے شہر کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے اور تقریباً 20 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست نوجوانوں کا تعلق پاکستان کے آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے ہے۔ Muslim Youth Detained In Hyderabad

زیر حراست نوجوانوں کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت اور اویسی سے مدد کی اپیل کی
زیر حراست نوجوانوں کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت اور اویسی سے مدد کی اپیل کی

By

Published : Oct 3, 2022, 9:09 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے موسی رام باغ، چمپا پیٹ، بابا نگر، سعید آباد، سنتوش نگر اور دیگر علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مارا اور تقریباً 20 نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے زاہد کی بیوی نے اسی معاملے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں پولیس نے ہمارے گھر کی تلاشی لی اور گھر کے سبھی افراد کے اہم دستاویزات لے گئی۔ Muslim Youth Detained In Hyderabad

زیر حراست نوجوانوں کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت اور اویسی سے مدد کی اپیل کی



زاہد کی بیوی نے کے سی آر حکومت اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر بار بار ہراساں کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ اس سے پہلے حیدرآباد پولیس نے تین افراد کو شہر کے ملک پیٹ علاقے سے مبینہ دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان لوگوں کا پاکستان کے آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے تعلق ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے مبینہ چار دستی بم، ایک موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Plotting Terrorist Attacks in Hyderabad حیدرآباد میں حملوں کی سازش رچنے کے الزام تین افراد گرفتار



پولیس کے مطابق ان لوگوں کی شناخت عبدالزاہد، محمد سمیع الدین اور معاذ حسن فاروق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تینوں افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ چار دستی بم، ایک موٹر سائیکل اور نقدی بھی مبینہ برآمد کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details