چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت والا الیکشن کمیشن Election Commission کا اعلی سطحی وفد اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر آج ریاست کے چیف سکریٹری کےساتھ فیصلہ کن دور کی جائزہ میٹنگ کرے گا۔
اس بارے میں دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق کمیشن کا وفد اترپردیش میں الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف فریقوں کے ساتھ میراتھن میٹنگز کے بعد جمعرات کو ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سکریٹری کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کرےگا۔ اس سے پہلے منگل کو کمیشن کے 13 رکنی وفد نے تین روزہ جائزہ دورے میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف جانچ ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔جبکہ بدھ کو الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے سبھی دس بلاکس کے کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے علاوہ سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ کے ساتھ میراتھن میٹنگ کرکے ضلعی سطح پر انتخابی ریلیوں کی رپورٹ لی۔
مزید پڑھیں:۔EC 3 Day Visit to Lucknow UP: انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آج لکھنؤ دورہ