ایڈیٹرس گلڈ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنان اور رہنماؤں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ سے کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عرضی گذار نے اسپائی ویئر قرار پر حکومت سے وہ فہرست مانگی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کن کن لوگوں کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔ غورطلب ہے کہ قبل ازیں سینیئر جرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر چکے ہیں۔