ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے یومیہ معاملوں میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 لاکھ 46 ہزار674 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے بعد اب تک 17 کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار 991 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے348421 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 3 لاکھ 55 ہزار 338 افراد شفایاب ہوئے۔ جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19382642 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3704099 سرگرم معاملے ہیں۔ اسی دوران 4205 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں جس کے بعد اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 197 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 83.04 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 31803 کی کمی کے 561347 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 71966 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4541 391 ہوگئی ہے جبکہ مزید 793 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 77 191 ہوگئی ہے۔