کلکتہ ہائی کورٹ نے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب پر روک لگانے کی عرضی پر قائم مقام چیف جسٹس راجیش بنڈل نے عوامی مفاد کی درخواست کے مدعی سے سوال کیا کہ آخر اتنی تاخیر سے عرضی کیوں دائر کی۔ اس کے بعد چیف جسٹس نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سوال کیا کہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کے ذریعہ آئینی ذمہ داری کیسے پورا کی گئی ہے۔
بھوانی پور ضمنی انتخاب میں صرف 7 دن باقی ہیں۔
30 ستمبر کو بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ ہونی ہے۔ضمنی انتخاب سے متعلق کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اگر بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب نہیں ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
بھوانی پور اور ریاست کے مزید دو اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ مغربی بنگال میں سیلاب کی صورتحال پولنگ اسٹیشنوں پر بھی اثر انداز نہیں ہوں گے۔