ریاست اترپردیش میں کانگریس پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی کے جھاڑو لگانے پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کئے گئے تبصرہ کو کانگریس انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کارکنان اب ضلع ضلع میں جھاڑو لگاکر ریاستی حکومت کو گھیرنے کا کام کررہے ہیں. کانگریس اس ہتھیار کا منظم استعمال کرتے ہوئے دلت طبقات کو بھی اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کررہی ہے.
کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر محمد محسن کی قیادت میں شہر کے والمیکی مندر میں صاف و صفائی کی گئی اور ریاستی حکومت کو یہ پیغام دیا گیا کہ کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ شرف کی بات ہوتی ہے۔