اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sonia Gandhi Appears Before the ED: سونیا گاندھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں - کانگریس صدر سونیا گاندھی

سونیا گاندھی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں، دہلی میں کانگریس پارٹی کے تقریبا 75 ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کو سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے خلاف احتجاج کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

The Congress Party will hold a Nationwide Protest Against Sonia Gandhi's Appearance Before the ED
The Congress Party will hold a Nationwide Protest Against Sonia Gandhi's Appearance Before the ED

By

Published : Jul 21, 2022, 11:29 AM IST

Updated : Jul 21, 2022, 3:39 PM IST

نئی دہلی:کانگریس نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں جمعرات کے روو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں کانگریس صدر سونیا گاندھی Congress President Sonia Gandhi کی پیشی کے خلاف دہلی میں اپنے لیڈر کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جس کے دوران کانگریس کے تقریبا 75 ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ The Congress Party will hold a Nationwide Protest Against Sonia Gandhi's Appearance Before the ED

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت سیاسی انتقام کے جذبے سے کام کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف سرکاری اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے اور اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جس کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مسٹر کھڑگے کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، رکن پارلیمنٹ کےسریش، کماری سیلجا، طارق انور، ابھیشیک منو سنگھوی سمیت متعدد سینیئر لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ Sonia Gandhi will Appear Before the ED

اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کانگریس نے کہا، ’’آج پورا ملک مودی حکومت کے سیاسی انتقام، آمریت اور غنڈہ گردی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ لیکن ہم ای ڈی، سی بی آئی جیسی کٹھ پتلیوں سے نہیں ڈرتے۔ سینیئر لیڈروں نے مسٹر کھڑگے کی رہائش گاہ پر کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کے خلاف ای ڈی کے غلط استعمال کے خلاف احتجاج کرنے کی حکمت عملی تیار کی"۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ جس طرح مودی-شاہ کی جوڑی ہماری اعلیٰ قیادت کے خلاف اپنا سیاسی انتقام جاری رکھی ہوئی ہے، کانگریس پارٹی اپنی سرکردہ لیڈر سونیا گاندھی کے تئيں اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات کے روز ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ دریں اثنا، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ ستیہ گرہ کرنا ان کا حق ہے اور حکومت جس طرح سیاسی انتقام کے جذبے سےکانگریس کے خلاف قدم اٹھا رہی ہے، اسے پورے ملک میں عدم تشدد کے ستیہ گرہ کر کے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سونیا گاندھی کو ‘نیشنل ہیرالڈ‘ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں 21 جولائی کو جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہوں گی۔ ED summons Sonia Gandhi on july 21۔ سونیا گاندھی کو اس سے قبل 23 جون کو پیش ہونا تھا، لیکن انہوں نے اپنی خراب صحت کے پیش نظر ای ڈی سے گزارش کی تھی کہ ان کی پیشی کی تاریخ کچھ ہفتوں کے لیے آگے بڑھا دی جائے۔ ای ڈی نے ان کی اس گزارش کو قبول کرلیا تھا اور اب انہیں 21 جولائی کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا ہے۔


یو این آئی

Last Updated : Jul 21, 2022, 3:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details