نئی دہلی، کانگریس کا مکمل اجلاس اس بار 24 فروری سے 26 فروری تک چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں منعقد ہوگا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کے روز یہاں پارٹی کے صدر دفاتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کنونشن تین دن کا ہوگا اور کانگریس کے زیر اقتدار چھتیس گڑھ میں 24، 25 اور 26 فروری کو منعقد ہوگا۔AICC plenary in Raipur from Feb 24-26
انہوں نے بتایا کہ یہ کانگریس کا 85 واں مکمل اجلاس ہوگا۔ یہ اجلاس کانگریس صدر کے انتخاب کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ کانگریس کے دستور کے مطابق، پارٹی کی سب سے اعلیٰ پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی بھی اسی اجلاس میں تشکیل دی جائے گی۔ اس وقت ورکنگ کمیٹی کے بجائے کارگزار کمیٹی کام کر رہی ہے۔