اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے مختلف میدانوں میں اپنی لیاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عنوانات پر ماڈل تیار کیے۔ بچوں نے تفریح اور کھیل کے لئے مختلف طرح کے گیمز کے کاؤنٹر لگائے، کھانے اور پینے کے اسٹال لگائے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ ان میں تین بچوں نے پوزیشن بھی حاصل کی جن میں عبدالصمد، مدحت نور کاظمی اور صوفیا نے اول دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔
یوم اطفال کے موقع پر بچوں نے ماڈل تیار کئے اردو تحریری مقابلے میں شرکت کرنے والے آٹھ طلبا کو سرٹیفکیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
طالبہ صوفیہ نے بتایا کہ آج پنڈت جواہرلال نہرو کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر میں نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واٹرفال موئنٹن تیار کیا ہے، جس کا مقصد استعمال شدہ اشیا کا بہتر استعمال کرنا ہے۔
وہیں، اسکول مینیجر اوصاف احمد انصاری نے کہا کہ جواہرلال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم نے بال میلا کا انعقاد کیا جس کے ذریعہ استعمال شدہ اشیاء کو استعمال کے قابل بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:۔اننت ناگ: جسمانی طور پر مخصوص بچوں نے منایا یوم اطفال
اس موقع پر ایڈوکیٹ محبوب علی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے، جس کی حفاظت اور اس کا استعمال ہمیں اور ہمارے بچوں کو کرنا ہے۔ اسکول اسٹاف کا اس پروگرام کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔
پروگرام کا افتتاح انو قریشی وارڈ ممبرکھالا پار اور اسکول مینیجر اوصاف احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر تحسین علی اساروی کو ارڈینیٹر یو ڈی او کلیم تیاگی، یو ڈی او صدر شہزاد علی بدرالزماں خان موجود رہے۔