راجیہ سبھا میں پارٹی کے جذبہ سے بالا تر ہوکر تمام سیاسی جماعتوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کی مانگ کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کے بغیر اعدادو شمار کی عدم موجودگی میں پسماندہ طبقہ کو ریزرویشن کا مکمل فائدہ نہیں مل سکتا۔
دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) ذات کی فہرست بنانے کا حق ریاستوں کو دینے سے متعلقہ آئین کی 105ویں ترمیم بل پر راجیہ سبھا میں بحث کے دوران مختلف جماعتوں کے اراکین نے کہاکہ ذات پر مبنی مردم شماری سے یہ پتہ چل سکے گا کہ لوگوں کی اصل حالت کیا ہے۔
کس ذات کی کتنی آبادی ہے اور کس پیشہ سے منسلک ہیں نیز ان کی تعلیم کی اور اقتصادی صورتحال کیا ہے۔