اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: دولہن مہر کی رقم اور سونا لے کر فرار

دولہا محمد الیاس کا کہنا ہے کہ بنگلور سے حیدرآباد نکاح کرنے کے لیے بلا گیا تھا۔ مسجد میں نکاح کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن مسجد میں نکاح نہ کر کے گھر پر ہی نکاح کی رسم ادا کی گئی۔

bride escapes with the dowry
bride escapes with the dowry

By

Published : Sep 18, 2021, 1:21 PM IST

ریاست تلنگانہ کے درالحکومت حیدرآباد کے انجن بولی علاقے کی رہائشی سمرین بانوں کا نکاح بنگلور کے رہنے والے محمد الیاس سے 17 ستمبر کو ہوا۔ نکاح کے بعد دلہن بیوٹی پالر جانے کے بہانے مہر کی رقم پچاس ہزار روپے اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا سونا لے کر فرار ہوگئی۔


تین گھنٹے تک دلہا محمد الیاس دلہن کا انتظار کرتا رہا لیکن دولہن واپس نہیں آئی جس کے بعد دولہے نے بالاپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

Bride escapes with the dowry

مزید پڑھیں:۔بیدر، کرناٹک: مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے دینی تعلیم ضروری

دولہا محمد الیاس کا کہنا ہے کہ بنگلور سے حیدرآباد نکاح کرنے کے لیے بلا گیا تھا، مسجد میں نکاح کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن مسجد میں نکاح نہ کرکے گھر پر ہی نکاح کی رسم ادا کی گئی۔

پولیس اس معاملہ میں دولہن کے افراد خاندان سے تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details