اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

''ملک میں جہاں بھی مندر مسمار کر مسجد تعمیر ہوئی ہے وہاں بی جے پی مندر تعمیر کرائے گی''

یوگی حکومت کو ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر بی جے پی رکن اسمبلی نے عوام کو حکومت کے ترقیاتی کام بتائے۔ سنگیت سوم نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آج کل موسمی ہندو بن رہے ہیں۔ جن لوگوں نے اپنی حکومت میں سنتوں پر لاٹھی چارج کرایا، وہ اب ہریدوار جا رہے ہیں اور سنتوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔

رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان
رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان

By

Published : Sep 23, 2021, 9:35 AM IST

ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے سردھنہ اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست میں جہاں بھی مندر کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی گئی ہے وہاں بی جے پی دوبارہ مندر تعمیر کرائےگی۔

رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان

وہیں دوسری جانب بی جے پی رکن اسمبلی کے اس بیان کو سیاسی اور سماجی رہنما نے آئین کے خلاف بتایا۔ یوگی حکومت کو ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر بی جے پی رکن اسمبلی عوام کو حکومت کے ترقیاتی کام بتا رہے ہیں۔ سنگیت سوم نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آج کل موسمی ہندو بن رہے ہیں۔ جن لوگوں نے اپنی حکومت میں سنتوں پر لاٹھی چارج کرایا، وہ اب ہریدوار جا رہے ہیں اور سنتوں سے معافی مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔جے پور: گیان دیو اہوجا کے متنازع بیان پر کارروائی کی اپیل

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جہاں بھی مندر مسمار کر مسجد تعمیر ہوئی ہے وہاں بی جے پی مندر تعمیر کرائے گی۔ ساتھ ہی بھارت میں رہنے والے ہر ایک شہری کو ہندو قرار دیا۔ سنگیت سوم کے ذریعے دیے گیے بیان کو سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے اس کو صرف سیاسی بیان قرار دیا۔

سماجی رہنماوں کا کہنا ہے کہ عوام کو اس طرح کے بیان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے بیان ملک میں منافرت پیدا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details