اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کا نوین پٹنائک کے تمام پروگرامز کے بائیکاٹ کا اعلان

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پرتھوی راج ہری چندن نےکہا کہ پٹنائک کا بائیکاٹ تب تک جاری رہے گا جب تک ریاست کے وزیر داخلہ دویا شنکر مشرا کو اسکول ٹیچر ممتا مہر کے قتل معاملے میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے برطرف نہیں کر دیا جاتا ہے اور اس واقعہ کی مرکزی تفتیشی بیورو کو جانچ کا حکم نہیں دیا جاتا۔

بی جے پی اڈیشہ میں نوین پٹنائک کے تمام پروگرامز کا بائیکاٹ کرے گی
بی جے پی اڈیشہ میں نوین پٹنائک کے تمام پروگرامز کا بائیکاٹ کرے گی

By

Published : Nov 6, 2021, 10:53 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کی اڈیشہ یونٹ نے ہفتہ کے روز ریاست کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کے تمام پروگرامز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور ان پر اسکول ٹیچر ممتا مہر کو انصاف دلانے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ مہر کا اسکول کے صدر گوبند ساہو نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی آئین بھی بدل دیں گے تو کوئی حیرانی کی بات نہیں: دگ وجے

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پرتھوی راج ہری چندن نے میڈیا کو بتایا کہ 8 نومبر کو وزیراعلیٰ پٹنائک کے ضلع کے مجوزہ دورے کے دوران سماجی بائیکاٹ کالاہانڈی سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹنائک کا بائیکاٹ تب تک جاری رہے گا جب تک ریاست کے وزیر داخلہ دویا شنکر مشرا کو قتل میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف نہیں کر دیا جاتا ہے اور اس واقعہ کی مرکزی تفتیشی بیورو کو جانچ کا حکم نہیں دیا جاتا۔

ہری چندن نے کہا کہ سینئر بی جے پی لیڈر بسنت پانڈا، کے وی سنگھ دیو اور سریش پجاری کی قیادت میں 8 نومبر کو ضلع کالاہانڈی میں وزیر اعلیٰ کے تمام سماجی پروگراموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details