اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

SIA Raids Across Kashmir بی جے پی رہنما نے کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا خیرمقدم کیا - عابد ح٘سین خان کا بیان

کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و ضلع صدر عابد ح٘سین خان نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیند قدم ہے۔ اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ BJP Leader Abid Khan Welcomed SIA Raids Across Kashmir

بی جے پی رہنما نے کشمیر میں چھاپہ مار کارروائی کا خیر مقدم کیا
بی جے پی رہنما نے کشمیر میں چھاپہ مار کارروائی کا خیر مقدم کیا

By

Published : Nov 15, 2022, 3:44 PM IST

کولگام: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر و ضلع صدر عابد ح٘سین خان نے کہا کہ یہ ایک خوش آئیند قدم ہے۔ اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ BJP Leader Abid Khan Welcomed SIA Raids Across Kashmir

انہوں نے دیوسر حلقہ سوپٹ میں ایک مقامی مٹینگ کے بعد میڈیا نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دور گیا، جب کسی شخص کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا تھا لیکن آج حکومت شفافیت پر قائم ہے اور ایجنسیاں کام پر لگی ہوئی ہے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سے عوام خوش ہے اور ایماندار افسران کی لوگ عزت کرتے ہیں۔ خان نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں ہر موڈ پر اب تیار ہے اور لوگ ان کے کام کاج سے خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: SIA Raids شوپیان اور سرینگر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے بٹہ پورہ، بنہ گام اور بٹہ گنڈ سمیت قریب 6 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ جماعت اسلامی تنظیم کی جائیداد منسلک کرنے کے مقصد سے شروع کیے گئے۔ اس سے پہلے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے آونیرا اور وچی کے علاقوں میں چھاپے مار کاروائیوں کو انجام دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details