اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر ستیش پونیا نے پارٹی میں کسی بھی اختلاف کی تردید کی - ستیش پونیا

ڈاکٹر پونیا نےکہا کہ جس طرح پارٹی کے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر غور و فکر کرتے ہیں اور میٹنگ کرتے ہیں اس میں خود ایک پیغام ہے جو مثبت ہے اور انہیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے۔

بی جے پی 2023 اور طویل عرصہ تک حکومت کرنے کیلئے منصوبہ بنا رہی ہے:پونیا
بی جے پی 2023 اور طویل عرصہ تک حکومت کرنے کیلئے منصوبہ بنا رہی ہے:پونیا

By

Published : Sep 22, 2021, 7:50 PM IST

راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے پارٹی میں کسی بھی اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی 2023 مشن ہی نہیں ریاست پر طویل عرصے تک حکومت کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر پونیا نے یہ بات آج یہاں بی جے پی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے انہوں نے کہا کہ جس طرح پارٹی کے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر غور و فکر کرتے ہیں اور میٹنگ کرتے ہیں اس میں خود ایک پیغام ہے جو مثبت ہے اور انہیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے۔

مزید پڑھیں:جے پور: سب انسپکٹر کے امتحان کو دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تضاد اور جھگڑے کا شکار ہے اور اس کے لئے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی میں کوئی تضاد نہیں ہے ، حقیقت اس کے برعکس ہے اور کانگریس کی تنظیم اور اتحاد ٹوٹ چکا ہے ، لیکن بی جے پی نہ صرف شخصیت پر مبنی نہیں بلکہ سوچ کی بنیاد پر آگے بڑھنے والی ہے ، اور اسی لیے ایک جگہ بیٹھ کر غور و فکر اور میٹنگ کی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details