ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اس واقعے کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ' اس حملے کی آزادانہ جانچ ہونی چاہیے اور دوسر ی طرف پارٹی نے جمعہ شام 3 بجے تا 5 بجے تک ریاست بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ' ریاست کے ہر ضلع اور بلاک میں سیاہ پرچم کے ساتھ خاموش جلوس نکالے جائں گے'۔
ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ' اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔کل ترنمو ل کانگریس کا ایک وفد دہلی میں بھی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔جب کہ آج ایک وفد نے ریاستی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ' وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو سیکورٹی کیوں نہیں دی گئی۔ پارتھو نے کہا کہ' پولیس سے زیادہ الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ' الیکشن کمیشن کی جانبداری اور ممتا بنرجی پر حملے کے خلاف پارٹی کارکنان کل شام سہ پہر خاموش جلوس نکالیں گے'۔