ممبی کے سرکاری ہسپتالوں Government Hospitals of Mumbai, میں چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے علاج کے لیے لوگ آتے ہیں، لیکن ایک کاؤنٹر سے دوسرے کاؤنٹر اور او پی ڈی ان سب جگہوں پر آنے جانے میں بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہسپتالوں میں آنے ولوں کو ہسپتال کے بارے میں کسی طرح کی تفصیل یا ہسپتال سے متعلق جانکاری نہیں رہتی۔ اور نہ ہی یہ جانکاریا ں مہیا کرنے کے لیے کوئی موجود رہتا ہے۔جسکی وجہ سے ہسپتال میں آنے والوں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Mumbai Hospital: 'ممبئی کے سرکاری ہسپتالوں سے متعلق معلومات کے لیے ایپلکیشن ضروری'
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ میں سماجوادی پارٹی Samajwadi Party کے ایک کارپوریٹر ورکن اسمبلی رئیس شیخ نے محکمہ بی ایم سی BMC Department کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کے لیے ایک ایسا 'ایپ' App تیار کریں، جس میں ہسپتال سے متعلق تمام تر معلومات موجود ہوں، جس سے مریضوں یا ان کے رشتہ داروں کو ہسپتال میں پیش آنے والی دقتوں سے نجات ملے۔
جبکہ پرائیویٹ ہستپال میں معاملہ اس کے برعکس رہتا ہے، لیکن وہاں ہر شخص کی رسائی ممکن نہیں، ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ کے سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹر و رکن اسمبلی رئیس شیخ نے محکمہ بی ایم سی کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کے لیے ایک ایسا 'ایپ' تیار کریں، جس میں ہسپتال سے متعلق تمام معلومات اس میں موجود ہوں جس سے مریضوں یا ان کے رشتےداروں کو ہسپتال میں پیش آنے والی دقتوں سے چھٹکارا ملے۔
- مزید پڑھیں:ممبئی میں منشیات کا کاروبار عروج پر
دور حاضر میں جب ہر کام آن لائن ہو گیا ہے ہر کام کے لئے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپ بنایا گیا ہے اور ایسے میں آن لائن کی وجہ سے بڑی سہولتیں ہو گئی ہیں جس کا سب سے زیادہ فائدہ عوام نے لاک ڈاؤن کے دوارن اٹھایا ہے ایسے میں ہسپتال کیسے پیچھے رہ گیا ہے یہ اہم سوال ہے