احمد نگر: ریاست مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر کے ایک مضافاتی علاقے میں راجیش کاشی ناتھ سونار عرف سونار بابا (55) کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ مقتول پر ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول سونار بابا اصل میں بھنڈا تا کے رہنے والے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر کی رات جب متاثرہ بچے کی ماں گھر میں کھانا بنا رہی تھی تو بچے نے اس سے پانچ روپے کا مطالبہ کیا۔ پیسے لے کر بچہ کریانہ کی دکان پر چلا گیا۔ 15 منٹ کے بعد جب بچہ واپس نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ اسی دوران ایک خاتون نے بچے کی ماں سے کہا کہ آپ کے بیٹے کو سونار بابا کے ساتھ جاتے دیکھا گیا ہے۔ خاتون سونار بابا کے گھر گئی تو دیکھا کہ سونار بابا بچے کے ساتھ غیر فطری حرکتیں کر رہا ہے۔ The accused of sexually assaulting a minor was thrashed to death by a mob in maharashtra
Mob Lynching In Maharashtra: جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص ماب لنچنگ کا شکار - مہاراشٹر میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل
ضلع احمد نگر میں مقامی لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا، مقتول پر نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ Mob Lynching In Maharashtra
مزید پڑھیں:۔ Minor Girl Gang Raped in Hyderabad: حیدرآباد میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی
خاتون کے شور مچانے پر مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے اور لوگوں نے سونار بابا کو مارنا شروع کردیا۔ مار پیٹ سے سونار بابا شدید زخمی ہوگیا۔ ضلع اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ آرٹلری پولیس اسٹیشن میں متاثرہ کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر سونار بابا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سب انسپکٹر پرینکا اتھارے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ سونار بابا کی ہلاکت کے بعد رات گئے حملہ آوروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔