اجمیر:راجستھان کے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 810 ویں عرس کا آج بڑے قل کی تقریب رسم کے ساتھ اختتام ہوا۔The 810th Urs of Khwaja Garib Nawaz
The 810th Urs of Khwaja Garib Nawaz : خواجہ غریب نواز کے 810 ویں عرس کا اختتام - اجمیر درگاہ کی خبر
راجستھان کے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 810 ویں عرس کا آج بڑے قل کی تقریب کے ساتھ اختتام ہوا۔The 810th Urs of Khwaja Garib Nawaz
![The 810th Urs of Khwaja Garib Nawaz : خواجہ غریب نواز کے 810 ویں عرس کا اختتام خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس اختتام پذیر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14435327-101-14435327-1644564546228.jpg)
گزشتہ نو دنوں سے اجمیر پہنچنے والے زائرین نے بھی اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ آج خواجہ صاحب کی درگاہ کی دیواروں کو عقیدت مندوں نے عرق گلاب اور کیوڑا سے دھویا۔ گزشتہ شب سے ہی زائرین نے درگاہ کے احاطے کو عرق گلاب سے دھونا شروع کر دیا تھا۔ نماز جمعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے معقول انتظام کیا ہے۔ خواجہ صاحب کے عرس پر آنے والے زائرین بہت خوش ہیں اور منت و مراد کر اپنے اہل خانہ کی خیر و عافیت کی دعا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔Om Birla offers 'Chadar' at Ajmer Dargah: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی جانب سے درگاہ خواجہ میں چادر پہنچی