اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرنے کے لئے آر ایل ڈی کا شکریہ، نکُل دوبے - آر ایل ڈی کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت اتر پردیش میں ہے جہاں اس یاترا کو سماجوادی پارٹی، آر ایل ڈی اور بی ایس پی نے حمایت کی۔ آر ایل ڈی کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت پر کانگریس رہنما نکُل دوبے نے شکریہ ادا کیا ہے۔Nakul Dubey On Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 7, 2023, 7:30 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے ریجنل صدر و سابق وزیر نکل دوبے نے ہفتہ کو کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا کو ریاست میں لوگوں کافی پیار و حمایت دی جس کے لئے پارٹی ان تمام افراد کی مشکور ہے۔خاص کر راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) نے بلا کسی خوف کے جس طرح یاترا کو اپنی حمایت دی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ RLD welcomes Bharat Jodo Yatra

دوبے نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش میں تین روزہ بھارت جوڑو یاتر ا میں کسان، نوجوان، کاروباری سمیت سماج کے الگ الگ حصوں کی نمائندگی کرنے والوں کا ساتھ ملا ہے۔ بھائی چارے کا پیغام دینے والی بھارت جوڑو یاترا سے متاثر ہوکر کئی ریجنل پارٹیوں اور تنظیموں نے اپنی حمایت ہی نہیں دیا بلکہ یاترا میں شامل بھی ہوئے۔ ایسے سبھی افراد کا کانگریس تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور سے راشٹریہ لوک دل کا کانگریس دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ بغیر کسی خوف کے راہل گاندھی کی یاترا کو اپنی حمایت دی جس کے نتیجے میں مغربی اترپردیش کے جاٹ سماج سے جڑے نوجوانوں اور کسانوں نے یاترا میں بڑھ چھڑ کر حصہ لیا۔ کسانوں نے کم ہوتی آمدنی اور آوارہ مویشیوں کے مسائل کے بارے میں گاندھی کو بتایا۔نوجوان نے اگنی پتھ اسکیم کی خامیاں شمائی کرائیں اور بے روزگاری کی وجہ سے پیدا ہونے والے گھریلو مسائل سے آگاہ کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details