مہاراشٹر کے امبر ناتھ میں ایک کار رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
امبرناتھ تھانے میں کاررکشہ تصادم میں چارافراد ہلاک یہ حادثہ اتوار کی رات نئی ایم آئی ڈی سی روڈ پر امبرناتھ تالہ کے پلیگاؤں میں پیش آیا۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
مرنے والوں کی شناخت ورشا ولیچہ (عمر 51) ، آرتی ولیچہ (عمر 41) ، راج ولیچہ (عمر 12) کے طور پر کی گئی ہے۔
اور آٹو ڈرائیور کشن شندے شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار کار آٹو سے ٹکرا گئی جس کے باعث المناک حاثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اور آٹو رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔
شیواجی نگر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سنٹرل گورنمنٹ ہسپتال بھیج دیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔