نئی دہلی: آج ہی کے دن ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس سیاہ دن کو یاد کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ آج جب ملک کے باشندے 26/11 کے متاثرین کو یاد کرتے ہیں تو دنیا بھارت کے ساتھ ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ Jaishankar on Terrorism
واضح رہے کہ ممبئی کے تاج ہوٹل پر 26/11 کے دلخراش دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ گذشہ ماہ بھارت کی میزبانی میں دو روزہ انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کی صدارت کی تھی۔ مذکورہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس اعلامیہ میں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں تک رسائی کا معاملہ ایک تشویشناک امر ہے۔ مذکورہ کمیٹی کے ارکان ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ اعلامیے میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ دہشت گردی چاہیے وہ کسی بھی صورت میں ہو، دینا کے کسی ایک خطے کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے پر خطر گنٹی سے کم نہیں ہے۔